کیمکا یوکے اور کے ای ایم یو کا آ ن لائن ہیلتھ کیئر سمپوزیم

کیمکا یوکے اور کے ای ایم یو کا آ ن لائن ہیلتھ کیئر سمپوزیم

  

لاہور(پ ر)کیمکا یو کے اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام آن لائن تیسرے سالانہ یونیورسل ہیلتھ کئیر سیمپوزیم کا مقصد موجودہ ہیلتھ کئیر سسٹم اور اس میں بہتری لانے کے لئے تجاویز پیش کرنا تھا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل انگلینڈ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ بین القوامی سیمپوزیم میں کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی مایہ ناز کیمکولین اور  وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان تھے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کی شعبہ صحت میں بہتری،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کورونا وبا میں ادارے کے کردار پر بات کی۔ا ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہییں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی خواتین ڈاکٹرز معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں۔ یو کے میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد طفیل نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کیمکایوکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ڈاکٹر محمد عابد، ڈاکٹر امجد پرویز چیمہ جبکہ یونیورسل ہیلتھ کئیر ایوارڈ ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ  کیمکولین ڈاکٹر سہیل ثقلین، ڈاکٹر ذیشان علی جونیجو، ڈاکٹر  سعید احمد اور ڈاکٹر رانا حفیظ الرحمن کو دیا گیا۔ سیمپوزیم میں ڈاکٹر عاصم یوسف، پروفیسر اشرف نظامی صدر پی ایم اے، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر سید اصغر نقی چئرمین آرگنائیزنگ کمیٹی، پروفیسر عائشہ شوکت، پروفیسر اعجاز حسین کیمکا یو کے صدر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر اطہر سعید، ڈاکٹر تابندہ دگل نے اپنے خیالات و تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -