یو آر آئی اور پیس سنٹر کی بین المذاہب کرسمس تقریب

یو آر آئی اور پیس سنٹر کی بین المذاہب کرسمس تقریب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)یو آر آئی پاکستان اور پیس سینٹر لاہور کی مشترکہ کاوش سے پیس سینٹر عرب ہاؤسنگ سوسائٹیز،فیروز پور روڈ لاہور میں مسیحیوں کے عالمی مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر بین المذاہب کرسمس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی قائدین،انسانی حقوق کے علمبرداروں،امن کے داعی،سماجی تنظیموں اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی  برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستا ن مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی تھے۔

 جبکہ صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے تقریب کی صدارت کی۔کرسمس تقریب کی میزبانی او پی ریجنل کوارڈینیٹر یو آر آئی آل پاکستان،ڈائریکٹر پیس سینٹر فادر جیمز چنن نے کی،فادر جیمز نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -