نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام انعامی تقریری مقابلہ

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام انعامی تقریری مقابلہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری تقریبات یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”ہم ایک ایسی مملکت کی تعمیر کر رہے ہیں جو پوری دنیا کی تقدیر بدل سکتی ہے (قائداعظمؒ)“ منعقد ہوا۔ اس تقریری مقابلہ میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ منصفین کے فرائض پروفیسر زیب النساء سرویا، عظیم اعوان اور قاری سعید احمد نے انجام دیے۔ سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ ہمارے محسن ہیں۔ 

انہوں نے طلبہ کوجہد مسلسل اور اپنی تعلیم کی طرف پوری توجہ دینے کا پیغام دیا۔انئی نسل قائداعظمؒ کے افکارو خیالات اور حیات وخدمات کا مطالعہ کرے تاکہ اسے معلوم ہو کہ آزاد وطن کی خاطر کتنی قربانیاں دی گئیں۔ یہ ملک عطیہ خداوندی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

  نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے درمیان ہونیوالے مقابلہ میں عطیۃ الوکیل نے اول‘زینب حسننے دوئم اور عیشہ سرفراز نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ فاطمہ اکرم اور ہدیٰ اشرف کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پرائمری سیکشن کے طلبہ میں ہونیوالے مقابلہ میں محمد شاہیر نے اول‘ محمد تراب نے دوئم اور شاہ میر نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ہائی سیکشن کے طلبہ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں محمد حسن خان نے اول‘ خیام نواز ملک نے دوئم اور محمد آزمیرنے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ جواد احمد سجاد اور حمزہ علیکو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں ماہ نور رضوان نے اول‘ خدیجہ اعظم نے دوئم اور ارتضیٰ فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہحبیبہ نور سپرا اور پلوشہ علی  کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -