مولانا شیرانی نے فضل الرحمن کا اصل چہرے عیاں کیا،اعجازچوہدری

مولانا شیرانی نے فضل الرحمن کا اصل چہرے عیاں کیا،اعجازچوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ مولانا شیرانی نے فضل الرحمان کا اصل چہرہ عوام کے عیاں کردیا، پی ڈی ایم مفادپرستوں کا ٹولہ ہے اور اپنی چوری کو تحفظ دینے کے لئے اکٹھا ہوا ہے، پی ڈی ایم استعفوں اور لانگ مارچ کی ڈرامہ بازی بند کرے، ملکی دولت لوٹنے والے پی ڈی ایم کے لٹیرے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، اپوزیشن استعفےٰ جیب میں ڈالنے کی بجائے اسپیکر کوجمع کروائیں، مریم صفدر اور بلاول زرداری اپنے سیاسی قدسے بڑی باتیں کررہے ہیں انہیں شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،مریم صفدر نے ن لیگ کو چندہ پارٹی بنادیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نظام کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔

 تاکہ ووٹ کو عزت دی جا سکے، سپریم کورٹ جانے کا راستہ آئینی ہے، اڑھائی سال بعد اپوزیشن کو دھاندلی یاد آگئی، اپوزیشن کواس پر اعتراض ہے کہ وزیراعظم عمران خان اچھے کام کیوں کررہے ہیں، اپوزیشن ملک میں افرہ تفری پھیلانے کی سازشیں کررہی ہے، سینٹ کے بعد الیکشن کے بعد تحریک انصاف اکثریت پارٹی بن کر ابھرے گی، ن لیگ چھانگا مانگاکی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہارس ٹریڈنگ کی بنیادن لیگ نے رکھی، اپوزیشن کی تحریک غیر آئینی ہے، اپوزیشن چاروں شانے چت ہوگی، سازشی اور فسادی اپوزیشن کو ہر محاذ پر پسپائی ہوگی، پاکستان کی باشعور عوام کرپٹ اپوزیشن سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑا چکے ہیں اسی لیئے آج اپوزیشن ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے دربدر خوار ہو رہی ہے، اپوزیشن پہلے دن سے سنجیدہ نہیں، انہوں نے مزید کہاکہ شو آف ہینڈ سے سینٹ کے الیکشن صاف اور شفاف ہونگے اور دھاندلی کا رونا رونے کے منہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -