ممتاز شاعر یوسف بزمی کی نعتیہ کتاب شمع غار حرا شائع

  ممتاز شاعر یوسف بزمی کی نعتیہ کتاب شمع غار حرا شائع

  

لاہور(پ ر) اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر حاجی محمد یوسف بزمی کی نعتیہ کتاب ”شمع غارِحرا“ مکتبہ فیضان قلندریہ لاہور کی جانب سے شائع ہوگئی ہے۔جسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں اردو نعتیہ کلام اور دوسرے حصے میں پنجابی کلام شامل ہیں۔ٍاعزاز احمد آذر نے اس کتاب کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ یوسف عزمی کا نعتیہ کلام عشق ِ رسول ﷺ کی سر شاری اور عقیدت و موّدت کی بیکرانی کا خوبصورت مظہر ہے۔کتاب کا گنبد ِ خضریٰ کی رنگین تصویر والا ٹائٹل بھی جاذب نظر ہے۔104صفحات پر مشتمل اس کتاب کا انتساب معروف شاعر محمد فیا ض ہاشمی کے نام ہے۔حاجی محمد یوسف بزمی دنیائے ادب میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔

انہوں نے نعتیہ کلام کے علاوہ وطن کے ترانے اور بے شمار عارفانہ کلام لکھے ہیں جبکہ محمدف یوسف بزمی پنجابی شاعری میں استاد محمد رفیع اختر لاہور کے شاگرد ِ رشید ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -