پی ڈی ایم ملکی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے،ملک زمان نصیب

پی ڈی ایم ملکی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے،ملک زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  تحریک انصاف پی پی 146 کے ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم سیاسی مزاحمت اور جمہوریت کے نام پر ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ پاکستان ڈکیت موومنٹ ملکی خزانوں پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد آج قوم کے درد میں مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ پاکستان سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ پاک فوج کی ملکی سرحدوں کی حفاظت اور عوام کے مال و جان کو محفوظ بنانے کیلئے ہر محاذ پر قربانیوں کے انمٹ نقوش موجود ہیں۔ 

سرحدوں پر کھڑے بہادر جوان  ملک دشمن عناصر کی میلی آنکھ اور ناپاک عزائم کو شکست دینے کیلئے جان گھر بار کی پرواہ کئے بغیر جوانیاں پاک دھرتی پر وار دیتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں ملکی استحکام کے ساتھ کھیلنا بند کریں۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے بائیس کروڑ عوام کے محافظ اور امنگوں کے پاسبان ہیں۔ پاکستان کے وفادار اور محب وطن شہری را اور آر ایس ایس کے بیانئے کے پھیلاو اور پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -