وزیر اعظم نے گھبراہٹ میں سینیٹ الیکشن کا اعلان کیا،عاقل عمر

وزیر اعظم نے گھبراہٹ میں سینیٹ الیکشن کا اعلان کیا،عاقل عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین +ملک احسان الٰہی)مانگا منڈی میں ملک اسٹیٹ ایڈوائزر کا افتتاح سابق ناظم سردار عاقل عمر نے کیا ملتان روڈنزد مانگا منڈی بائی پاس منج ٹاؤن میں ملک لطیف شاکر ملک ندیم احمد نے پلاٹوں کی خرید و فروخت کرنے کے لیے دفتر بنایا۔ سردار عا قل عمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گھبرا کر سینیٹ انتخابات کا اعلان کیا ہے عمران خان کی حکومت میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے مہنگائی نے غریب عوام کا برا حال کردیا ہے ملک لطیف شاکر اور ملک ندیم نے کہا کہ اس دفتر کے کھولنے کا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہے ہمارا ادارہ صرف اور صرف ایمانداری سے کام کرے گا کسی کے ساتھ دھوکہ فر اڈ نہیں ہونے دیں گے ہم اپنے نبی کریم ؐ کے اصولوں پر کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ 2021 انشاء اللہ کاروباری طبقے کی مشکلات کے حل کا سال ہوگا۔