قائداعظم کایوم پیدائش،کرسمس بھرپور انداز میں منائیں گے،اظہر گلشن

قائداعظم کایوم پیدائش،کرسمس بھرپور انداز میں منائیں گے،اظہر گلشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے آغاز پر مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی و دیگر رہنماؤں کی مشاورت سے کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے اور  قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش باوقار طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں راؤمحمد اکرم خان، اطہر کاظمی، خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی،  عاصم ارشاد اور اویس بٹ  نے بھی شرکت کی