4رکنی میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا
لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کوٹ لکھپت جیل میں 4رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیورو سرجن پروفیسر خالد محمود کی سربراہی میں 4رکنی میڈیکل بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا۔میڈیکل بورڈ میں نیورو سرجن پروفیسر خالد محمود،پروفیسر دل آویز، پروفیسر صائمہ امیر، پروفیسر سعید شامل تھے۔
میڈیکل بورڈ