افغانستان، سڑک کنارے نصب 2 بم دھما کے، ہائی وے پولیس سربراہ سمیت 7 افراد ہلاک

افغانستان، سڑک کنارے نصب 2 بم دھما کے، ہائی وے پولیس سربراہ سمیت 7 افراد ہلاک

  

کابل(شِنہوا)افغانستان میں دیسی ساختہ بم کے 2 دھماکوں میں ہائی وے پولیس سربراہ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی پولیس کے محمد صادق ہاشمی نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ مشرقی صوبہ پروان کے صوبائی دارالحکومت چاریکار شہر کے پولیس ضلع 2 میں پیر کے روز قبل از سحر 1 بجکر 30 منٹ پر ایک بم سے گاڑی ٹکرانے کے باعث اس میں سوار صوبائی ہائی وے پولیس کے سربراہ ولی محمد سمیت 5 پولیس افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی پولیس کے قائمقام سربراہ شیر آقا الکوزئی نے شِنہوا کو بتایا کہ مغربی صوبہ بادغیس کے ضلع مقر میں مقامی وقت کے مطابق تقریبا صبح 7 بجکر 30 منٹ پر طالبان کی جانب سے نصب دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایک کارگو ٹرک پھٹنے کے باعث 2 عام شہری ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ہے۔دھماکوں کی زد میں آ کر گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔پولیس حکام نے سڑک کنارے بم نصب کرنے کا الزام عسکریت پسند گروہ طالبان پر عائد کیا ہے۔

بم دھما کے

مزید :

صفحہ آخر -