خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث میڈیکل کی طالبہ جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث میڈیکل کی طالبہ جاں بحق
خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث میڈیکل کی طالبہ جاں بحق

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے باعث میڈیکل کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پرونشل ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ ثنا ریاض خیبر کالج میں میڈیکل کی طالبہ تھی ، کے پی میں کورونا سے 39 ڈاکٹر ز اور2 میڈیکل طلبا جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 32 ہزار 526، سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831، اسلام آباد میں 36 ہزار 416 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 688، سندھ میں 3 ہزار 352، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 553، اسلام آباد میں 393، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 210 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -