گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ایم این اے ناصر موسیٰ زئی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت

گورنر اور وزیر اعلیٰ کی ایم این اے ناصر موسیٰ زئی سے انکے بھائی کی وفات پر ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پیر کے روز ممبر قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کی رہائش گاہ پر گئے اور اُن سے اُن کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اُنہوں نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔ 

مزید :

صفحہ اول -