معاون خصوصی کامران بنگش کی ٹانک پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

معاون خصوصی کامران بنگش کی ٹانک پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اوراعلی تعلیم کامران بنگش نے پیر کو سال 2021 کے لئے ٹانک پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہویے کہا ہے کہ نومنتخب کابینہ عوامی مسائل کو اجاگر کرکے حکومت اور عوام کے درمیان گرت و شنید کے خلا کو پُر کرکے ٹانک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر صحافی برادری کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل حکومت وقت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سید شاہ کنڈی ٹانک پریس کلب کے بلامقابلہ صدر اور شیخ رحمت اللہ جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔محمد رفیق آرائں پیٹرن ان چیف، نور محمد برکی سینئر نائب صدر، عطا الرحمن نائب صدر، شجاع الرحمن جوائنٹ سیکرٹری، امان اللہ مروت خزانہ سکریٹری، ظفران میانی انفارمیشن سیکرٹری اور تنویر شاہ کنڈی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

مزید :

صفحہ اول -