باﺅلنگ کوچ وقار یونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے

باﺅلنگ کوچ وقار یونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے
باﺅلنگ کوچ وقار یونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کاکہنا ہے کہ باو¿لنگ کوچ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد فیملی سے ملنے وطن واپس آجائیں گے،وقار یونس جون سے لے کر اب تک اپنی فیملی سے نہیں ملے،پی سی بی کاکہنا ہے کہ وقار یونس نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی درخواست کی تھی،وقار یونس کی فیملی رواں ہفتے وطن پہنچے گی۔

پی سی بی نے کہاہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ میں سیریز کا آغاز26 جنوری سے ہوگا،وقار یونس جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

مزید :

کھیل -