پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا

  

لندن (مجتبی علی شاہ ) برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافہ کے ساتھ دنیا بھر میں فلائیٹس  کی بندش کے ساتھ حکومت پاکستان نے  بھی برطانیہ سے آنے والی پروازوں  پر پابندی کا اعلان کردیا ہے ۔

بدھ سے   ان پابندیوں کا آغاز کردیا جائے گا جس کی وجہ سے ہزاروں تارکین وطن جنہوں نے نئے سال  کے موقع پر پاکستان جانا تھا وہ مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ جن لوگوں نے ایڈوانس میں   ٹکٹ لیے ہوئے ہیں وہ شدید ذہنی دباؤ  اور پریشانی کا شکار ہیں۔  پاکستان کے وفاقی وزیر  ہوابازی کے کچھ ماہ قبل بیان  کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن تو پہلے سے بند ہے لیکن پاکستان  کے لیے  ڈائریکٹ آپریٹ کرنیوالی  کمپنیوں میں برٹش ایئر لائن اور ورجن ایئرلائنز شامل ہے،  وہ بھی بدھ سے کام نہیں کریں گی  ۔ 

سکولوں میں چھٹیوں کی وجہ سے کچھ  پاکستانی فیملیز  نے بچوں کے ساتھ پاکستان ٹریول کرنا تھا  لیکن اس اعلان کے ساتھ وہ  تمام لوگ شدید اضطراب کا شکار ہیں  ، اب ان کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ پروازیں دوبارہ کب سے بحال ہوں گی ،  حکومت پاکستان نے  برطانوی مسافروں پر پابندی کے ساتھ   ایک ہفتے کا قرنطینیہ لازمی قرار دیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -برطانیہ -