مجھے کینسر کی شکایت ہے ابتک وہ ڈاکٹرز نہیں آئے،شہباز شریف کا کمرہ عدالت میں بیان

مجھے کینسر کی شکایت ہے ابتک وہ ڈاکٹرز نہیں آئے،شہباز شریف کا کمرہ عدالت میں ...
مجھے کینسر کی شکایت ہے ابتک وہ ڈاکٹرز نہیں آئے،شہباز شریف کا کمرہ عدالت میں بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جاری ہے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کردیاگیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاکہ اگر مجھے اجازت ہو تو ہیلتھ ایشوز سے متعلق آگاہ کر دوں، میں کینسر کا مریض ہوں، کمر کی تکلیف ہے اور گزشتہ روز ڈاکٹر آیا،مجھے کینسر کی شکایت ہے ابتک وہ ڈاکٹرز نہیں آئے،گزشتہ روز صرف سپائن کے ایکسپرٹ آئے۔

 شہبازشریف نے کہاکہ مجھے صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،میرے ساتھ ایسا کسی کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، معدے اور کینسر کے حوالے سے چیک اپ نہیں ہو رہا، سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا تو اس نے بے بسی کا اظہار کیا۔

عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی،جج جوادالحسن نے کہاکہ آپ کا جو مسئلہ ہے آپ لکھ کر مکمل طور ہر عدالت کو آگاہ کریں،آپ جب درخواست دیں گے تو اس پر علیحدہ سماعت کروں گا۔

ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نصرت شہباز ،سلمان شہباز، رابعہ عمران اورہارون یوسف کے اثاثے قرق کر لئے گئے ،منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کے اثاثے قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -