کینیڈا میں موجود کریمہ بلوچ کی پراسرار ہلاکت، بھارتی سفارتخانے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: عدیل ہاشمی

کینیڈا میں موجود کریمہ بلوچ کی پراسرار ہلاکت، بھارتی سفارتخانے کی تحقیقات ...
کینیڈا میں موجود کریمہ بلوچ کی پراسرار ہلاکت، بھارتی سفارتخانے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: عدیل ہاشمی

  

لندن(مجبتیٰ علی شاہ )پاکستان مسلم لیگ کے میڈیا سیکرٹری راشد عدیل ہاشمی نے کہا ہے کہ کینیڈا میں کریمہ بلوچ کی پراسرار حالات میں موت انتہائی افسوسناک ہے، کینیڈین اداروں کو بھارتی سفارتخانے اور را  کی تحقیقات کرنی چاہئیں، انہیں علم ہے کہ کریمہ بلوچ لاپتہ افراد کی آواز تھیں، ان کی مشکوک موت کا الزام پاکستان پر لگا کر ایک تیر سے کئی شکار کھیلنے کی سازش ہو سکتی ہے ۔ بھارت جس طرح سے منظم انداز میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلاتا رہا وہ انڈین کرونیکلز میں سامنے آ چکا، یہ ایک اور سازش ہو سکتی ہے، کریمہ کی وفات مظلوم عوام کے لیے سانحہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -