لانگ مارچ ہو گا نہ استعفےآئیں گے، فواد چودھری 

لانگ مارچ ہو گا نہ استعفےآئیں گے، فواد چودھری 
لانگ مارچ ہو گا نہ استعفےآئیں گے، فواد چودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ لانگ مارچ ہو گا نہ استعفیٰ آئیں گے، سیاست واپس معمول پر آگئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مریم اور بلاول شوپیس ہیں فیصلے نواز اور زرداری نے کرنے ہیں، وہ اپنے مقدموں سے نکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملے سے انکی دلچسپی نہیں، بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -