جھوٹے مقدمات کامقصد اپوزیشن کی کردار کشی ،ہم دبنے والے نہیں ،احسن اقبال

جھوٹے مقدمات کامقصد اپوزیشن کی کردار کشی ،ہم دبنے والے نہیں ،احسن اقبال
جھوٹے مقدمات کامقصد اپوزیشن کی کردار کشی ،ہم دبنے والے نہیں ،احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ جھوٹے مقدمات کامقصد اپوزیشن کی کردار کشی کرنا ہے، ہم ان جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں ہیں ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ میرے خلاف ریفرنس میں ایک سطر بھی مالی بدعنوانی کی نہیں ،ریفرنس میں لکھا گیا ملک میں ایسا ایک بھی اور منصوبہ نہیں،جھوٹے مقدمات کامقصد اپوزیشن کی کردار کشی کرنا ہے، ہم ان جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں ہیں ،چیف جسٹس ان مقدمات کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کاحکم دیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ وہ احتساب ہے جو بغیر ٹانگوں کے دوڑنے کی کوشش کررہاہے،بے بنیاد کیسز بنا کر جج حضرات کا بھی وقت ضائع کررہے ہیں،ہماری حکومت ملک کو ترقی کی طرف پش کرتی تھی ،یہ حکومت ملک کو ترقی سے پیچھے کی طرف پل کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سینکڑوں غریبوں کے گھر غیرقانونی قرار دے کر گرا دیئے،عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -