حکومت کا ڈرون کے استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ڈرون کے استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت کا ڈرون کے استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیرنے بریفنگ دی،وزیر اعظم کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سیکیورٹی اور امن و عامہ کیلئے اہم ہے،وزیراعظم نے ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی،کمیٹی ایک ماہ میں ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -