ن لیگی ایم پی اے عمران خالد کے گھر پر چھاپہ
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے (ن) لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایم پی اےکے بھائی سلمان خالدکی گرفتاری کے لیے کی گئی لیکن ملزم کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ٹیم واپس لوٹ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ کےخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان خالد مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے سٹی صدر ہیں۔