جولوگ نیب کی کسٹڈی میں مرے ہیں ان کاخون عمران خان پر ہے،محسن شاہ نواز رانجھا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاہے کہ جولوگ نیب کی کسٹڈی میں مرے ہیں ان کاخون عمران خان پر ہے،فیٹف کے 4 بل کی ہم نے مخالفت کی تھی ،فیٹف کی جتنی ترامیم ہوئی ہیں وہ اپوزیشن نے تیار کرکے دی تھیں ان کو نیب میں ترامیم آج نہیں تو کل کرنی پڑے گی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی صفوں میں وزرا کی کرپشن کے سنگین معاملات ہیں ،حکومت نے اپنے کرپٹ وزرا کو این آر او دیا ہے،شہزاد اکبر نے ہمیں نیب کا مجوزہ مسودہ دیا، سب سے پہلے انہوں نے ہم سے این آر او مانگا، شہزاد اکبر اس بل کے ذریعے پشاور بی آرٹی کو این آر او دینا چاہتے تھے،نہ ہم آپ کو این آراو دیں گے نہ ہم این آر او مانگتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے فروغ نسیم سے کہااس بل کی حمایت نہیں کرینگے ،2013 سے 2018 تک انہوں نے کے پی میں کرپشن کی،انہوں نے کچھ کاموں کیلئے ہمارے سامنے ہاتھ بھی جوڑے ہیں ۔