کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سکیورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل پر وفاق کو نوٹس جاری 

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سکیورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل پر وفاق کو نوٹس ...
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سکیورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل پر وفاق کو نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی سکیورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل پر سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کیپٹن (ر)صفدر کی سکیورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزارجہانگیر جدون نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کا کام ہے کہ سیکیورٹی دے،وزیرداخلہ شیخ رشید الٹا دھمکی دے رہے ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ حکومت والوں کی بات مانتے کہاں ہیں؟،جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت سرماکی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیپٹن صفدر کی درخواست مستردکردی تھی ۔