چیئرمین نیب نے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری ...
چیئرمین نیب نے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ،سردارثنااللہ زہری کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دیدی،ن لیگ کے سابق ایم این اے مدثر قیوم، اظہرقیوم ناہرہ کیخلاف بھی کرپشن تحقیقات کی منظوری دیدی گئی،اس کے علاوہ ن لیگ کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے عمران علی یوسف اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی،ملزموں نے سرکاری فنڈز ذاتی فوائد کیلئے استعمال کرکے 49 کروڑ کی کرپشن کی ،سرور جاوید سابق رکن بورڈ آف ریونیو کوئٹہ اور دیگر کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی،ملزموں نے اختیارات کاناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی ۔

چیئرمین نیب نے کہاہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب نے احتساب کیلئے کی پالیسی کے تحت714 ارب برآمد کرلئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -