انڈوں کی قیمت میں ہوشربااضافہ کیوں ہوا ؟ فردوس عاشق اعوان نے انتہائی حیران کن وجہ بتا دی 

انڈوں کی قیمت میں ہوشربااضافہ کیوں ہوا ؟ فردوس عاشق اعوان نے انتہائی حیران ...
انڈوں کی قیمت میں ہوشربااضافہ کیوں ہوا ؟ فردوس عاشق اعوان نے انتہائی حیران کن وجہ بتا دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے انڈوں کی آسمان چھوتی ہوئی قیمت پر نہایت ہی دلچسپ موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ” انڈوں کی قیمت میں اضافہ اس وجہ سے ہوا ہے کیونکہ قانون کا شکنجہ سخت ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق فرد وس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان میں لگے ڈیڑھ سو کیمرے اپوزیشن کومانیٹر کر رہے تھے ۔ ان کا کہناتھا کہ ایک خاندان کی اجارہ داری پولٹری کے کاروبار پر بھی رہی ہے ، قانون کا شکنجہ سخت ہونے کے باعث انڈے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ،کمیٹی قیمت میں اضافے کی تحقیقات کررہی ہے، کیا اس میں بھی کوئی مافیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے بارے میں بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیاض چوہان میرا بھائی ہے، اسے 7 خون معاف ہیں،اس کے جذبات اور پریشانی سے آگاہ ہوں، اس پر بات نہیں کروں گی ،وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی لوگوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔

ان کاکہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو مضر صحت اشیاءسے محفوظ رکھنے کیلئے بھرپورکوشش کررہی ہے،جعلساز مافیا عوام بالخصوص نوجوان نسل کی صحت سے کھیل رہا ہے،روزمرہ زندگی کی اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر یقینی بنانا ہماری ذمے داری ہے،جعلساز مافیا کو ملیامیٹ کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی بہترین کام کر رہی ہے ،حکومت پنجاب نے گراں فروشی آرڈیننس 2020 کا قانونی ڈنڈا اٹھالیا ہے،حکومت جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

مزید :

قومی -