اداکارہ میرا کا موبائل فون گم گیا، تلاش کرنیوالوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

اداکارہ میرا کا موبائل فون گم گیا، تلاش کرنیوالوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان
اداکارہ میرا کا موبائل فون گم گیا، تلاش کرنیوالوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

  

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنا آئی فون تلاش کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ بظاہر ایک گاڑی میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا آئی فون گم ہوگیا ہے اور جو میرا موبائل تلاش کرنے میں میری مدد کرے گا میں اس کو 5 لاکھ روپے انعام دوں گی۔

حیران کن طور پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اداکارہ میرا کسی بھی طرح پریشان دکھائی نہیں دیں بلکہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ دکھ رہی تھی جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے، شاید وہ مداحوں کے ساتھ کوئی مذاق کرنے کے موڈ میں ہیں۔

یادرہے کہ اپنی گلابی انگریزی اور متعدد سکینڈلز کے باعث مشہور ہونے والی اداکارہ میرا خبروں میں رہنا بخوبی جانتی ہیں اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود تنازعات پیدا کرتی ہیں اور پھر اس حوالے سے کوئی ویڈیو بیان جاری کرتی ہیں جو وائرل بھی ہوجاتا ہے۔

مزید :

تفریح -