پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا اور چین کی حکومت کی جانب سے انہیں سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ کی آن لائن تقریب ہوئی جس میں جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازا گیا، پشاور زلمی کے چیئرمین آن لائن ایوارڈز میں شریک ہوئے تھے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ میرے لئے اعزاز ہے اور ایوارڈ ملنے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کیساتھ ہی جاوید آفریدی نے سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ پر ایوارڈ جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا۔
سلک روڈ دو ستی کے سفیر کا پہلا اعزاز حاصل کرنا میرے لئے انتہای قابل فخر اور باعث مسرت ہے۔جسکےلئے میں انتظامی کمیٹی اور حکومت چین کا ممنون ہوں۔پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے میری جدوجہد مستقبل میں بھی جاری رہے گی. @zlj517 pic.twitter.com/67xZiqAmK6
— Javed Afridi (@JAfridi10) December 21, 2020
جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک، چین لازوال دوستی اور کاروباری روابط کا حصہ بننے پر خوشی ہے اور میں اپنا یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی اور شہریوں کے نام کرتا ہوں۔