سرڈان بریڈمین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ 4 لاکھ 50 ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی کرکٹر سر ڈان بریڈ مین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ 4 لاکھ 50ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر ڈان بریڈ مین کی ڈیبیو کیپ آسٹریلوی بزنس مین پیٹر فریڈ مین نے خریدی۔ سرڈان بریڈ مین کی ڈبیوکیپ ایک ہفتہ نیلامی میں رکھی گئی جو ریزرو پرائز تک نہ پہنچ سکی، ڈان بریڈمین کی ڈیبیو کیپ ایک سے دو ملین آسٹریلوی ڈالرمیں نیلام ہونے کی توقع تھی۔
سر ڈان بریڈ مین کو 1928 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیپ پیش کی گئی تھی جسے خریدنے والے بزنس مین کا کہنا ہے کہ وہ اس کیپ کو لے کر پورے ملک کا دورہ کریں گے۔