برطانیہ میں ظاہر ہونیوالی کورونا وائرس کی نئی قسم کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،ہسپانوی وزیرصحت سلوادور

برطانیہ میں ظاہر ہونیوالی کورونا وائرس کی نئی قسم کا کوئی کیس سامنے نہیں ...
 برطانیہ میں ظاہر ہونیوالی کورونا وائرس کی نئی قسم کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،ہسپانوی وزیرصحت سلوادور

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل)سپین میں برطانیہ میں ظاہر ہونیوالے نئے کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، سپین میں 27دسمبر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ہسپانوی وزیر صحت سلوادور نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔وزیرصحت کے مطابق سپین بھر میں تقریبا 20 لاکھ افراد کو فروری تک ویکسین لگائی جائے گی جن میں کیئر ہومز کے رہائشی اور محکمہ صحت کے کارکن شامل ہیں۔ رول آؤٹ کا پہلا مرحلہ اس بات کی ضمانت دے گا کہ ہسپتالوں میں تناؤ کم ہو جائے گا اور ان لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارا اندازہ ہے کہ مئی یا جون تک ہم 15 سے 20 ملین افراد کو حفاظتی ٹیکے لگاسکتے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -