”میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں“

”میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں“
”میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں“
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں کیونکہ یہ سیریز ہمارے لئے بہت مشکل تھی جس کی تیاری کیلئے صرف 6 دن ملے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں تیسرے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور اس جیت میں سب نے حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے دباؤ میں اچھا کھیلا جبکہ محمد حفیظ نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا اور اب ٹیسٹ سیریز میں اسی اعتماد کو لے کر جائیں گے، محمد رضوان ٹیسٹ میں اچھا کھیل رہا ہے اس کی اس پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی 20 میچ میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا البتہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی تاہم مصباح الحق نے آخری ٹی 20کی جیت پر ٹیم کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا۔ 

مزید :

کھیل -