سپین نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی

سپین نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی
سپین نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین نے بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی ، برطانیہ سے سپین آنے والے مسافروں  پر پابندی کا اطلاق 22دسمبر  سے ہوگا۔ یہ پابندی صرف برطانیہ سے سپین آنے والے ایسے مسافروں کے لیے ہے جو سپین کے شہری نہیں ہیں یا جن کے پاس ریذیڈنس ویزہ نہیں ہے۔ 
برطانیہ سے سپین واپس آنے والے سپینش شہریوں اور ریذیڈنس کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہو گا تاہم سپین سے برطانیہ جانے والی فلائٹس پر پابندی نہیں لگائی جا رہی۔ جبرالٹر بارڈر پر بھی سختی حفاظتی انتظامات کیے گئے جبکہ آج رات سے برطانیہ اور فرانس کے درمیان زیرِ سمندرراستہ  یوروٹنل بھی یورپ کی طرف آنے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔