موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پولیس  نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئےمرکزی شاہراہ سے ملنے والے فائل فولڈر میں موجود  1 لاکھ گیارہ ہزار روپے اور تعلیمی اسناد مالک کے حوالے کر دیں۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق  قومی شاہراہ پر میاں چنوں کے  قریب فائل فولڈر ملا۔فائل فولڈر میں 111000روپے,تعلیمی  اسناد اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔موٹروے پولیس نے فائل میں موجودکاغذات پر لکھے پتے سے مالک کو ڈھونڈ لیا اور قیمتی اشیاکو مالک کے حوالے کردیا ۔رقم اور فائل مل جانے پر شہری نےموٹروے پولیس کی ایمانداری کو سلام کیا ،شہری نے   موٹروےپولیس کے بہترین اقدام پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے دعائیں دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -