بھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر اشتعال انگیزی، 50سالہ خاتون شہید

بھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر اشتعال انگیزی، 50سالہ خاتون شہید
بھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر اشتعال انگیزی، 50سالہ خاتون شہید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں خاتون شہید جبکہ ایک بچی سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا۔ 

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید جبکہ 4 سالہ نایاب سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ بھارت نے 18 دسمبر کو بھی لائن آف کنٹرول پر یو این مبصرین کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا، خوش قسمتی سے دونوں مبصر محفوظ رہے تھے لیکن ان کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جس پر وزیراعظم عمران خان اور دفترخارجہ کی جانب سے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں اور گھناؤنے عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا گیا تھا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -