وزیراعظم عمران خان سے سپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی کی ملاقات

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے سپیکر خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
پرائم منسٹر آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ارکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اور مانسہرہ ، ایبٹ آباد روڈ کی توسیع و مرمت کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات
صوبے کی سیاسی صورتحال اور اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/n06duq9L2L
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 22, 2020
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات ہوئی، کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کےد وران معاون خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری بھی موجودتھے۔
وزیر اعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی اسلام آباد میں ملاقات۔
معاون خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری بھی موجود۔
کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/Pe7nn5SWJO
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 22, 2020