کراچی میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ 8 افراد جاں بحق 23زخمی

کراچی میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ 8 افراد جاں بحق 23زخمی
کراچی میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ 8 افراد جاں بحق 23زخمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب فیکٹری میں بوائلرپھٹنےسے 8 افراد جاں بحق جبکہ 23زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے جہاں پانچ زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

تفصلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت نیچے گرگئی اور متعدد ورکر ملبے تلے دب گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایدھی اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جنہوں نے ملبے تلے سے زخمیوں کو نکال کرہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے 8 زخمیوں کی موت کی تصدیق کردی،جبکہ 23 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق بوائلر پھٹنے کا واقعہ برف بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا،دھماکے سے فیکٹری کی ایک دیوار بھی گری ہے۔دیوار اور چھت گرنے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -