سکیورٹی فورسز کا آواران میں کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک 

سکیورٹی فورسز کا آواران میں کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک 
سکیورٹی فورسز کا آواران میں کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک 

  

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے آواران میں کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے آواران میں کامیاب آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ 

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے دہشت گرد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔ 

خیال رہے کہ دہشت گردوں نے 20 دسمبر کو سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کر کے لانس نائیک اقبال کو شہیدکیا تھا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -