آپ تو ارطغرل غازی لگ رہے،جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے

آپ تو ارطغرل غازی لگ رہے،جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے
آپ تو ارطغرل غازی لگ رہے،جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت کے جج نے ایک گواہ کو گواہی دینےکے دوران معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار سے ملادیا،جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کے مزید دو گواہان ابراہیم ملک اور محمد شریف کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب گواہ نے بار بار سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دینا شروع کیا، جس پر جج نےریمارکس دیےکہ بار بار سینے ہر ہاتھ رکھ کر جواب دیتے ہوئے ارطغرل غازی لگ رہے ہو۔جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگے اور گواہ اور وکلا بھی ہنس پڑے۔بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -