کراچی میں چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ، حملہ آور کون تھے؟

کراچی میں چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ، حملہ آور کون تھے؟
کراچی میں چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ، حملہ آور کون تھے؟
سورس: Pxhere

  

کراچی (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ سپر ہائی وے پر پیش آیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے چینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ واقعے میں گاڑی میں موجود چینی شہری محفوظ رہا۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں ایک چینی باشندہ اور اس کا محافظ موجود تھا۔ فائرنگ میں دونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔  پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -