”اب ترک کمپنیاں لاہور میں صفائی نہیں کریں گی بلکہ ۔۔۔“شہر کی آلودگی سے نا خوش لاہوریوں کے لیے ایک اور باعث تشویش خبر

”اب ترک کمپنیاں لاہور میں صفائی نہیں کریں گی بلکہ ۔۔۔“شہر کی آلودگی سے نا ...
”اب ترک کمپنیاں لاہور میں صفائی نہیں کریں گی بلکہ ۔۔۔“شہر کی آلودگی سے نا خوش لاہوریوں کے لیے ایک اور باعث تشویش خبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صفائی پر معمور ترک کمپنیوں سے ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے ترک کمپنیوں کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشینری کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ لاہور کا کوڑا اب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود اٹھائے گی۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمران علی نے چار دن میں شہر سے کوڑا اٹھانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مشکلات معلوم ہیں، کام شروع کر دیا ہے، 25 دسمبر تک شہر کو صاف ستھرا بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیوں کی وجہ سے مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں اور نیب کے نوٹسز ملتے رہے جبکہ آئے دن ہڑتالیں ہوتی رہیں، تاہم اب مزید بلیک میل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک کمپنیوں کے واجبات ادا کردی ہیں۔ اگر پھر بھی کوئی مسئلہ ہے تو آئیں بات کریں بلیک میل نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کمپنیوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بھی نوکریوں پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -