آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ،یو این مبصرین کی گاڑی پر بھارتی جارحیت امن کیلئے خطرہ ہے: جنرل باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران وہاں تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
ایل او سی کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ انہیں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے واضح کیا کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یو این مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ اور بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ پاک فوج ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی۔
حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، آرمی چیف نے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ اور وہاں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔ Army Chief Gen Qamar Javed Bajwa visited forward troops deployed along Line of Control pic.twitter.com/Nd5gZobYOS
— Ather Kazmi (@2Kazmi) December 22, 2020