پی ڈی ایم کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ، مہارت سے جھوٹ بولنے والوں کی سیاست کا خاتمہ قریب ہے: شبلی فراز

پی ڈی ایم کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ، مہارت سے جھوٹ بولنے والوں کی ...
 پی ڈی ایم کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ، مہارت سے جھوٹ بولنے والوں کی سیاست کا خاتمہ قریب ہے: شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ، ان کو صرف مایوسی اور شکست نظر آ رہی ہے،مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں علمِ بغاوت بلند ہو چکا ، وہ  وقت دور نہیں جب پی ڈی ایم رہنماؤں کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ 

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والےجھوٹ بڑی مہارت سے بولتے ہیں، ان لوگوں کاایمان پیسہ ہے،3 کردار ایسے ہیں جو کرپشن کی پیداوارہیں، جوڑتوڑکرنااور لوگوں کوخریدناان کےدورمیں شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں علمِ بغاوت بلند ہو گیا ہے،جےیوآئی کےاہم لیڈرمولاناشیرانی نے خود  کہا ہے کہ فضل الرحمان سلیکٹڈ ہیں، حکومت مخالف تحریک چلانےوالوں کی اپنی پارٹی میں ہلچل مچ گئی ہےاور پی ڈی ایم تحریک میں مایوسی اورشکست کےبادل چھارہےہیں۔ 

شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوچکی، اب ان کی قسمت میں رسوائی اور ہزیمت ہوگی، وہ وقت دور نہیں جب ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا، مولانا کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو حکومت کوغیرجمہوری طریقےسےہٹانےکی باتیں کررہےہیں،ان کی سمجھ نہیں آتی ایک طرف استعفے دینے کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب انتخاب میں بھی حصہ لینے کی باتیں کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہرمیں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے،جن شہروں میں جلسےجلوس ہوئےوہاں کیسز کی شرح زیادہ ہے،عدالت نے بڑے اجتماعات سے منع کیا تھا لیکن یہ لوگ اس کے باوجود جلسے کرتے رہے۔

مزید :

قومی -