چاکلیٹ کا 120 سال پرانا ڈبہ مل گیا، کس حال میں تھا؟ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

چاکلیٹ کا 120 سال پرانا ڈبہ مل گیا، کس حال میں تھا؟ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہ آئے
چاکلیٹ کا 120 سال پرانا ڈبہ مل گیا، کس حال میں تھا؟ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں چاکلیٹ کا 120سال پرانا ایک ڈبہ دریافت ہوا ہے جس میں موجود چاکلیٹ آج بھی ایسی حالت میں تھی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق چاکلیٹ کا یہ ڈبہ آسٹریلیا کے معروف شاعر اور صحافی بینجو پیٹرسن کی ملکیت تھا اور ان کی ذاتی اشیاءسے برآمد ہوا ہے۔ یہ ڈبہ آج بھی اپنی اصلی حالت میں تھا اور چاکلیٹ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی بہت معمولی خراب ہوئی تھی اور کھانے کے قابل تھی۔ 

بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ کا یہ ڈبہ ان ڈبوں میں سے ایک تھا جو کیڈبری برادرز نامی کمپنی نے برطانوی ملکہ وکٹوریہ کے آرڈر پر برطانوی فوجیوں کے لیے تیار کی تھی۔ ملکہ وکٹوریہ نے بوئر جنگ لڑنے والے برطانوی فوجیوں کے لیے اپنی جیب سے 70ہزار سے 80ہزار پاﺅنڈ چاکلیٹ تیار کروائی تھی اور اسے جنوبی افریقہ میں جنگ لڑنے والے برطانوی فوجیوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ بینجو پیٹرسن ان دنوں آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے لیے جنوبی افریقہ میں رپورٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے ممکنہ طور پر کسی برطانوی فوجی سے چاکلیٹ کا یہ ڈبہ خریدا اور واپس آسٹریلیا بھجوایا تھا۔ اب اس ڈبے کو آسٹریلیا کی نیشنل لائبریری میں بینجو پیٹرسن کی باقی ذاتی اشیاءکے ساتھ نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -