برطانیہ کی سرحدی حدود میں 15سو سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں

برطانیہ کی سرحدی حدود میں 15سو سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں
برطانیہ کی سرحدی حدود میں 15سو سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) سیاستدانوں کی ناکام حکمت عملی کے باعث برطانیہ کی فرانس کے ساتھ سرحد ی حدودپر 15سو سے زیادہ گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیل کے مطابق فرانس نے ایک نئی کورونا وائرس کی قسم کے خدشات کی وجہ سے اتوار کے روز اپنی برطانیہ کی سرحد 48 گھنٹوں کے لئے بند کردی۔ اب 50 سے زیادہ ممالک نے برطانیہ آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی برطانیہ کی سرحدی حدود میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں ۔
سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ M20 پر 650 گاڑیاں کھڑی ہیں جبکہ 873گاڑیاں لاری پارک میں کھڑی ہیں ۔یہ حالات پہلی بار دیکھنے میں آئے ہیں اور یہی صورتحال رہی تو برطانیہ میں فروٹس، سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت واقع ہو سکتی ہے جو آنے والے دنوں میں تشویشناک صورتحال ہوگی۔ حکام بات چیت میں مصروف ہیں اور جلد کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔