9 سالہ بچہ جو یوٹیوب سے سب سے زیادہ رقم کماتا ہے، رواں سال آمدنی کتنی رہی؟ آپ بھی جانئے

9 سالہ بچہ جو یوٹیوب سے سب سے زیادہ رقم کماتا ہے، رواں سال آمدنی کتنی رہی؟ آپ ...
9 سالہ بچہ جو یوٹیوب سے سب سے زیادہ رقم کماتا ہے، رواں سال آمدنی کتنی رہی؟ آپ بھی جانئے
سورس: Instagram/ryansworld

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کی ڈیجیٹل دنیا میں لوگوں کے ہاتھ ایسے ذرائع آمدن آ چکے ہیں کہ چند دہائیاں پہلے تک کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آج لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے اس قدر آمدنی حاصل کر رہے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ اب اس 9سال بچے ہی کو دیکھیے جو یوٹیوب پر سب سے زیادہ رقم کماتا ہے۔ اس نے 2020ءمیں حیران کن طور پر 2کروڑ 95ہزار ڈالر (تقریباً 4ارب 74کروڑ روپے) کمائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس بچے کا نام ریان کاجی ہے جو گزشتہ تین سال سے مسلسل یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز حاصل کرتا آ رہا ہے۔

وہ اپنے یوٹیوب چینل پر کھلونوں، کپڑوں اور دیگر اسی نوع کی اشیاءسے متعلق بنائی گئی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے اوراپنے یوٹیوب چینل سے اب تک مجموعی طور پر اندازاً 20کروڑ ڈالر (تقریباً 32ارب 13کروڑ روپے)کما چکا ہے۔ اس نے اپنا یوٹیوب چینل مارچ 2015ءمیں بنایا تھا،جسے اب تک 2کروڑ 76لاکھ لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں۔ ریان کی فیملی اس کے علاوہ 8مزید یوٹیوب چینل چلا رہی ہے تاہم باقی تمام چینل کم غیرمقبول ہیں۔ ان تمام چینلز پر مجموعی طور پر سبسکرائبر کی تعداد 4کروڑ 17لاکھ ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -