اداکارہ ثنا خان نے اپنی شادی کی وہ ویڈیو شیئر کردی جو ابھی تک کسی نے نہ دیکھی تھی

سورس: Instagram/sanakhaan21
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز کی چکاچوند سے کنارہ کش ہو کر مذہب کی طرف راغب ہونے اور ایک عالم دین کے ساتھ شادی کرنے والی سابق اداکارہ ثناءخان نے اپنی شادی کی ایک نئی ویڈیو جاری کر دی جو اب تک کسی نے نہ دیکھی تھی۔ انڈیاٹائمز کے مطابق ثناءخان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہوتی ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے کیپشن میں وہ لکھتی ہے کہ ”ایک ماہ قبل آج کے دن میں نے ’قبول ہے‘ کہا تھا۔ آج الحمد اللہ ایک مہینہ گزر گیا۔ بس ایسے ہی ہنستے ہنستے پوری زندگی نکل جائے۔ میں یہ اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ کیا تھا۔“ کیپشن کے آخر میں وہ ویڈیو میں اوڑھے ہوئے اپنے دوپٹے کے بارے میں بتاتی ہیں کہ ”میری ساسو ماں نے میرے لیے یہ دوپٹہ تیار کیا تھا۔“