استعفے اپوزیشن کےلیے بڑا رسک، حکومتیں اتنی آسانی سے نہیں گرتیں: اعتزازاحسن 

استعفے اپوزیشن کےلیے بڑا رسک، حکومتیں اتنی آسانی سے نہیں گرتیں: اعتزازاحسن 
استعفے اپوزیشن کےلیے بڑا رسک، حکومتیں اتنی آسانی سے نہیں گرتیں: اعتزازاحسن 

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہےکہ استعفے اپوزیشن کے لیے بڑا رسک ثابت ہوں گے، حکومتیں اتنی آسانی سےنہیں گرتیں۔

نجی ٹی وی "92 نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان بیرسٹر اعتزازاحسن نےکہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن ہوں، اس سلسلے میں وہ سپریم کورٹ سے مشورہ بھی کر سکتی ہے لیکن انتخابات تو رائے شماری کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ سے حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

اعتزازاحسن نے مسلم لیگ ن کوشدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ ہماری پارٹی ن لیگ کے اتنی قریب ہوجائے گی، میں تو ن لیگ پر کبھی بھی یقین نہیں کرتا کیونکہ ہم نے نوازشریف سےبہت زخم کھائے ہیں، نوازشریف ہمارے خلاف عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود تو لندن میں مزے کر رہے ہیں اورمریم نواز یہاں "آر ، پار "کی باتیں کرتی رہتی ہیں، ایسے آر پار نہیں ہوتا، حکومتیں اتنی آسانی سے نہیں گرتیں۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کی اپنی پارٹی میں ہی بغاوت شروع ہو گئی ہے، استعفے دینا اپوزیشن کے لیے ایک بہت بڑا رسک ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -