ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا
سورس: Twitter

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے نواز دیا۔

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، آسڑیلین وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور جاپان کے سابق وزیر اعظم شینزو ابے کو لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا ہے۔

تین اتحادی ممالک کے وزرائے اعظم کو لیجن آف میرٹ اعزاز سے نوازنے کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نمائندگی مشیر قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن نے کی اور انہوں نے تینوں ممالک کے امریکہ میں تعینات سفیروں کو یہ اعزاز پیش کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -