مریم اورنگزیب کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید ، ایسی بات کہہ دی کہ شبلی فراز بھی خاموش نہ رہ سکیں

مریم اورنگزیب کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید ، ایسی بات کہہ دی کہ شبلی ...
مریم اورنگزیب کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید ، ایسی بات کہہ دی کہ شبلی فراز بھی خاموش نہ رہ سکیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عمران صاحب اڑھائی سال بعد عوام نے آپ کی چوری، جھوٹ، نالائقی اور لوٹ مار کا جائزہ لے کر آپ کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے، سارا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کا نہیں بلکہ آپ کی عقل اور ایمانداری کے ڈیفیسٹ کا ہے، اب یہ مکارانہ فراڈ، بناوٹی معصومیت اور کارکردگی کی نگرانی کرنے کے ڈرامےعوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے طنزیہ انداز میں  کہا کہ عمران خان  نے اڑھائی سال بعد اپنی نالائقی، نااہلی، کرپشن کا اعتراف کر لیا،اڑھائی سال میں اپنے ہاتھوں ملک کی معیشت کی تباہی کا اعتراف کر لیا،عمران صاحب یہ 1947 کے بعد پہلی حکومت نہیں ہے،اڑھائی سال تک ہمیں بجلی کے اعدادوشمار کا ہی پتہ نہیں چلا؟عمران صاحب کا ایک اور ڈالرانہ اعتراف، واہ، پوری تیاری نہیں تھی، عمران صاحب کا ایک اوریوٹرن اعتراف واہ،تین مہینے بعد حکومت کیسی چلتی ہے ؟اب سمجھ آنی شروع ہوئی، عمران صاحب کا اعتراف دراعتراف، واہ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں اعتراف کیا ہے کہ نالائق حکومت کبھی نہیں آنی چاہئے ،عمران صاحب ایک سال بعد منتخب وزیراعظم نواز شریف کا استعفی مانگنے آپ کنٹینر پر چڑھے تھے، تب آپ کو سمجھ نہیں آتی تھی؟5.8 فیصد پر ترقی کرتے ملک اور نواز شریف کی کارکردگی سے آپ مطمئن نہیں تھے اور آج منفی 0.4 فیصد پہ کہتے ہیں ٹائم ملنا چاہئے،3 فیصد مہنگائی پہ آپ نواز شریف کے خلاف کنٹینر پر چڑھ گئے تھے اور آج14 فیصد پہ کہتے ہیں ٹریننگ ہونی چاہئے،14ہزار  میگاواٹ سستی بجلی اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر آپ نے بل جلائے، سول نافرمانی کے اعلان کئے،عمران  خان  آج کہتے ہیں کہ پاور سیکٹر کی پرفارمنس مجھے رات کو سونے نہیں دیتی؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ڈرامے کم کردیں،عمرا ن خان  اڑھائی سال بعد1004 ارب چینی،250 ارب  آٹا، 122 ارب ایل این جی اور ہزاروں ارب کی دوائی چوری ہو گئی اور آپ کہتے ہیں سمجھ نہیں آئی؟ عمران صاحب اڑھائی سال بعد اب آپ”ترجیحات“ کا تعین کرنا شروع کر رہے ہیں، واہ،عمران صاحب، بجلی کے جس شعبے کی کارکردگی جو آپ کو رات کو سونے نہیں دیتی، نواز شریف نے 14000 میگاواٹ سستی بجلی بناکر اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی،عمران خان معیشت اور ملکی ترقی کو تالا لگا کر کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ کم ہونے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے،قوم کو مبارک ہو، اڑھائی سال بعد عمران صاحب نے وزارتوں کو کام شروع کرنے کا کہہ دیاہے۔

مزید :

قومی -