انٹرنیٹ پر تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر لڑکی دبئی دیکھنے پہنچ گئی لیکن پھر وہاں ایسا کام ہوگیا کہ اگلے طیارے سے ہی واپس آنا پڑ گیا

انٹرنیٹ پر تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر لڑکی دبئی دیکھنے پہنچ گئی لیکن پھر وہاں ...
انٹرنیٹ پر تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر لڑکی دبئی دیکھنے پہنچ گئی لیکن پھر وہاں ایسا کام ہوگیا کہ اگلے طیارے سے ہی واپس آنا پڑ گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں ’لاپتہ‘ ہونے والی لڑکی دبئی سے مل گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ 19سالہ لڑکی ذہنی عارضے کا شکار تھی اور اپنی فیملی کو بتائے بغیر متحدہ عرب امارات چلی آئی تھی۔ اس کی فیملی نے پیچھے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی۔ دبئی پولیس کو ایک ہوٹل کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک یورپی لڑکی ان کے ہاں کمرہ بک کروانا چاہتی ہے۔تاہم اس کی حرکات کچھ مشکوک ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کی اس کال پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کو بتائے بغیر دبئی آئی ہے۔ اس نے بتایا کہ ”میں نے انٹرنیٹ پر دبئی کی تصویریں اور ویڈیوز دیکھی تھیں اور شہرمجھے بے حد پسند آیا تھا۔ میں ہر قیمت پر دبئی دیکھنا چاہتی لیکن مجھے معلوم تھا کہ اگر میں نے اپنے والدین سے کہا تو وہ میری ذہنی معذوری کی وجہ سے مجھے کبھی اجازت نہیں دیں گے۔ چنانچہ میں انہیں بتائے بغیر چلی آئی۔“ دبئی پولیس نے لڑکی کے والدین سے رابطہ کیا اور اسے پرواز میں بٹھا کر واپس روانہ کر دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -