انٹیلی جنس کی اسلام آباد میں کارروائی، خطرناک ترین چیز پکڑ لی

انٹیلی جنس کی اسلام آباد میں کارروائی، خطرناک ترین چیز پکڑ لی
انٹیلی جنس کی اسلام آباد میں کارروائی، خطرناک ترین چیز پکڑ لی
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 20 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر سمگلر طورا باز اور اخلاق خان کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ان کی گاڑی سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت مارکیٹ میں 60 کروڑ روپے ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -